کورنگی؛ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی باپ بیٹے پر فائرنگ

کورنگی؛ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی باپ بیٹے پر فائرنگ

ایک نیوز: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ، بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤ ن میں پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہناہےکہ باپ بیٹا اپنی ورکشاپ میں کام کررہے تھے کہ دو ڈاکو آئے۔موبائل فون چھیننے پر بیٹے نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔بیٹے کو گولی لگتی دیکھ کر باپ نے ملزموں کو پکڑنا چاہا تو اسے بھی گولی مار دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا زخمی ہو گئے،زخمی 24 سالہ علی عباس، 55 سالہ مظہر علی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہےکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔