گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری، چینی کمپنی کا بڑا اعلان، مہنگا پیٹرول اب کچھ دن کا مہمان

Sep 18, 2023 | 14:47 PM

ایک نیوز: مہنگے پپٹرول سے تنگ گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری، چین کی معروف کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے۔

جی یو زونگ نے کہا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہورہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورومز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے، یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔ سنکیانگ جنگی چینگ گروپ 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومکینیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔

جی یو زونگ کوان نے بتایا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی، مزید کہا کہ سنکیانگ جنگی چینگ گروپ گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئی جدت لانے پر زور دیتا ہے۔

امین اللہ بیگ نے چینی کمپنی کے وفد سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری منصوبے میں تیزی لائیں، جو مشترکہ طور پر فائدہ مند ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان کے عوام میں چینی آٹو برینڈز انتہائی مقبول ہیں اور چین کا الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں اہم کردار ہے۔

مزیدخبریں