چین کیساتھ جنگ سے اجتناب کرنا چاہیے، امریکی چیف آف اسٹاف

Sep 18, 2023 | 14:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امریکی چیف آف اسٹاف  کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ جنگ سے ہمیں اجتناب کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دہشت گرد فوج کے چیف آف دی اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہناہے کہ امریکا کو چین کے ساتھ کسی بھی قیمت پر جنگ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور دنیا کی طاقتوں کے ٹکراؤ سے بچنا چاہیے۔ مارک میلی نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پہلے بھی دو بڑی عالمی جنگوں میں شرکت کی ہے اب ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ چین کے ساتھ مسلح تصادم سے اجتناب کریں۔

امریکی چیف آف دی اسٹاف نے چین کے تائیوان پر ممکنہ حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا یقینی طور پر چینی حملے کو ناکام بنا سکتا ہے لیکن واشنگٹن بیجنگ اور تائپے کے درمیان صلح آمیز تعلقات کا خواہاں ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا دورہ روس
 اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد کہ وانگ یی سکیورٹی امور پر مذاکرات کے لیے روس کا دورہ کرنے والے ہیں،چین اور روس کے اسٹریٹیجک تعلقات بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے اور اور ٹیلی فونک رابطہ ہوتا رہا ہے ، دورہ کا مقصد تعاون کو مزید گہرا کرنا ہے، یہی واشنگٹن کے لیے باعث تشویش بھی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وانگ ماسکو کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر 18 سے 21 ستمبر کے درمیان 'چین،روس اسٹریٹیجک سکیورٹی کنسلٹیشنز' کے 18ویں دور کے انعقاد کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔گزشتہ اگست میں ہی چینی وزیر دفاع لی شانگفو نے روس اور بیلاروس کا دورہ کیا تھا اور قریبی فوجی تعاون پر زور دیا تھا۔

مزیدخبریں