12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان

Sep 18, 2023 | 13:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : متحدہ عرب امارات حکومت  نے بارہ ربیع الاول 29 ستمبر 2023 کو  سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کو اس موقع پر 29 ستمبر بروز جمعہ کو ایک دن کی چھٹی ملے گی۔ زیادہ تر سرکاری ملازمین کو ہفتہ اوراتوار کی چھٹی ملتی ہے، اس لیے چھٹی ان کیلئے تین دن کے ویک اینڈ میں بدل  جائے گی ۔

  نجی شعبے کے ملازمین کو بھی جمعہ کی چھٹی ملے گی کیونکہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے کارکنوں کو یکساں چھٹیاں دیتی ہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں