ایک نیوز:ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اسکینڈل کیس میں محمد خان بھٹی کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب نے محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا۔ ننیب تفتیشی افسر نے محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر تے ہوئےسات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے محمد خان بھٹی کو 25 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔