ایک نیوز: عسکری ٹاور پر حملہ کیس میں روپوش ملزم زاہد بشیر کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عسکری ٹاور پر حملہ کیس میں روپوش ملزم زاہد بشیر کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ انسپکٹر زاہد سلیم نے ملزم کی شناخت پریڈ کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزم زاہد بشیر کو شناخت پریڈ کے لیے 10روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔عدالت نے شناخت پریڈ مکمل کرکے ملزم کو 2اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔