بھارتی دراندازی کا پروپیگنڈا: ایل اوسی، چکوٹھی سیکٹر سے متصل علاقوں کی عوامی رائے

بھارتی دراندازی کا پروپیگنڈا: ایل اوسی، چکوٹھی سیکٹر سے متصل علاقوں کی عوامی رائے
کیپشن: Propaganda of Indian infiltration: Public opinion of areas bordering LoC, Chakothi sector

ایک نیوز: بھارتی دراندازی کے پروپیگنڈے پر ایل او سی اور چکوٹھی سیکٹر سے متصل علاقوں کی عوام نے اظہارِ خیال کیا ہے۔ حال ہی میں بھارت نے پاکستانی فورسز پر ایل او سی سے متصل علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا الزام لگایا۔

ان علاقوں کے رہائشیوں کا اس الزام کے بارے میں کہنا تھا کہ "بھارت نے خوامخواہ شور مچایا ہوا ہے، ایل او سی سے منسلک علاقوں میں مکمل طور پر امن ہے"۔ "کسی بھی مشکل گھڑی کی صورت میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "بھارت اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لئے ایسی بیان بازیاں کر رہا ہے"۔ "مودی آنے والے الیکشنز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے"۔ "مودی اس سے پہلے بھی سرحد پر ایسی ٹینشن پھیلا کہ انتخابات کے لئے عوام کی توجہ حاصل کرتا رہا ہے"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "بھارت کی کسی بھی تخریب کاری کا بھرپور جواب دیا جائے گا"۔ "مودی کو پاکستان میں مداخلت کا پہلے بھی ابھی نندن کی صورت میں کرارا جواب مل چکا ہے"۔ "ایل او سی پر کوئی بھی دہشتگردی کا معاملہ نہیں ہے"۔