ایران میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

Sep 18, 2023 | 13:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایران کے شمالی صوبہ گلستان میں مبینہ طور پر ایک بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی گر گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق   ایران کے شمالی صوبہ گلستان کے شہر گورگان میں  مبینہ طور پر ایک بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی  آ گری جس سےزور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔ایرانی شہر گورگان کی سڑکوں پر حادثے کے بعد دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ وہاں پر موجود دکانوں سے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مزیدخبریں