ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن پر عوامی ردعمل

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن پر عوامی ردعمل
کیپشن: Public reaction to the crackdown on hoarding

ایک نیوز: حال ہی میں ملک میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ آپریشن نگران حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ عوام کا اس بارے میں کہنا تھا کہ "پچھلی حکومتیں صرف کھانے کے چکروں میں لگی ہوئی تھیں، آرمی چیف نے بہت اچھا اقدام اٹھایا"۔

عوام کا کہنا ہے کہ "ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرمی چیف کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں"۔ " ان اقدامات کا اصل بیڑہ حکومتوں کو اٹھانا چاہیے"۔ "ایک ہفتے کے دوران نگران حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے"۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ "نگران حکومت کے اقدامات پچھلی حکومتوں سے بہتر ہیں"۔ "مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات قابلِ تعریف ہیں"۔ "ان اقدامات پر آرمی چیف اور نگران حکومت لائق تحسین ہیں"۔ "حکومت اور آرمی چیف کے بروقت اقدامات کی بدولت ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے"۔