ایک نیوز: اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نگراں حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں پر عوام کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں نگراں حکومت نے کراس بارڈر اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والے عناصر پر گھیرا تنگ کر لیا۔
عوام نے نگراں حکومت اور پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ "جو بھی آج تک حکومت آئی ہے اس نے ملک کا نہیں سوچا"۔ عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ جو ایکشن لیا گیا ہے نگراں حکومت اور پاک فوج کی جانب سے وہ قابلِ ستائش ہے"۔ "تاجر برادری اسمگلنگ کی مزمت کرتے ہیں اور اسکو روکنا چاہیئے"۔
عوام نے اظہار خیال کیا کہ "اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے نگراں حکومت کی مثبت پیش قدمی قابلِ تعریف ہے"۔ " اس قسم کی سرگرمیوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار سیاستدان ہیں۔ جنہوں نے ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو فوقیت دی "۔ " جس طرح ڈالر کی قیمتوں میں کمی آتی جا رہی ہے اگر یہ مزید ایسے جاری رہا تو ملک ترقی کرے گا"۔
عوام کا مزید کہنا تھا کہ "چینی اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتوں میں بہت اضافہ ہو گیا تھا لیکن اس اقدام سے مہنگائی کی شرح کافی نیچے آئی ہے"۔"یہ جو چینی اور ڈالر مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں یہ بہت اچھی ہیں اور اس کا عوام کو بہت فائدہ ہو رہا ہے"۔