برازیل میں تباہ شدہ طیارے کےمسافروں کی آخری ویڈیو منظر عام پر

Sep 18, 2023 | 12:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:   برازیل کے ایمازون جنگلات میں مسافر بردار طیارہ  کے تباہ ہونے سے قبل مسافروں کی طیارے میں بیٹھتےآخری ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کے ایمیزوناس کے بارسیلوس ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ طیارہ میں بیٹھے مسافروں کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں مسافروں کو طیارہ میں بیٹھتے اور خوشگوار اندار میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن انہیں کیا معلوم تھا یہ انکی زندگی کا آخری سفر ہے۔

یاد رہے کہ  برازیل کے ایمازون جنگلات میں ایک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔  دنیا بھر سے مچھلیوں کے شکار کے شوقین افراد ایک مقابلے میں حصہ لینے کیلئےاس چارٹرڈ طیارے میں بارسیلوس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔یہ طیارہ ایک معروف کاروباری شخص نے چارٹر کیا تھا جو مقامی طور پر  فشینگ گیم میں استعمال ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں