ایک نیوز: برازیل کے ایمازون جنگلات میں مسافر بردار طیارہ کے تباہ ہونے سے قبل مسافروں کی طیارے میں بیٹھتےآخری ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے ایمیزوناس کے بارسیلوس ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ طیارہ میں بیٹھے مسافروں کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں مسافروں کو طیارہ میں بیٹھتے اور خوشگوار اندار میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن انہیں کیا معلوم تھا یہ انکی زندگی کا آخری سفر ہے۔
Tragic video captures passengers boarding their plane before it crashed while attempting to land at Barcelos Airport in Amazonas, Brazil. pic.twitter.com/FsOF1Xcy38
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) September 17, 2023
یاد رہے کہ برازیل کے ایمازون جنگلات میں ایک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ دنیا بھر سے مچھلیوں کے شکار کے شوقین افراد ایک مقابلے میں حصہ لینے کیلئےاس چارٹرڈ طیارے میں بارسیلوس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔یہ طیارہ ایک معروف کاروباری شخص نے چارٹر کیا تھا جو مقامی طور پر فشینگ گیم میں استعمال ہوتا ہے۔