ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔