تاریخی مہنگائی،عوام کی دہائی،سبزیاں اور دالیں بھی پہنچ سےدور

Sep 18, 2023 | 12:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگراں حکومت کےآنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 56 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے، ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےسبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔تمام سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30روپے کے اضافے سے 150 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح فی کلو ادرک کی قیمت میں 200 روپے کےاضافے سے 1200 روپے ہو گئی،آلو اور پیاز 80 روپے،گوبھی 160، بھنڈی 120، بیگن 60،کریلا 120 ، کھیرا 100 روپے، ٹینڈے 150 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ماش کی دال 60 روپے اضافے سے 540 روپے کی ہو گئی،دال چنا اور دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی آئی جس سے دال چنا 230 روپے جبکہ دال مونگ 270 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں