موسم میں اچانک بڑی تبدیلی، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Sep 18, 2023 | 11:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کےمختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بہت سے علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم نارووال ،سیالکوٹ ، لاہور ،قصور، اوکاڑہ، بہاولپور اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے لاہور شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کردی، لبرٹی ، گلبرگ، کنال روڈ، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش ہو جاری ہے۔

فیصل آباد

فیصل آباد میں صبح سویرے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسمان پرکالے بادلوں کا راج ہے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہےجس سے اسلام آباد کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج مطلع ابر آلود رہے گا اور چند ایک مقامات پر بارش کی بھی نوید سنائی گی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، خضدار، ژوب ، قلات اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ

اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔دیر،سوات، چترال شانگلہ بونیر صوابی ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،بالکوٹ اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم میٹھی ،تھرپارکر ،عمرکوٹ اور سانگھڑ میں ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی

کراچی میں آج بارش کا امکان ہے، دن میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ،15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

مزیدخبریں