ایک نیوز: ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کیخلاف تباہ کن کرنے والے محمد سراج نے اپنا مین آف دی میچ کا چیک گراؤنڈ اسٹاف کے نام کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ 2023 بھارت کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے گئے۔
سری لنکا میں کھیلے گئے میچز بارش سے متاثر بھی ہوئے، گروپ اسٹیج میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کےباعث بے نتیجہ ختم ہوا جبکہ سپر فور میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر کھیلا گیا۔
سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا، بارش سے متاثرہ میچز کو مکمل کروانے کیلئے سری لنکن گراؤنڈ اسٹاف نے بخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جس کا اعتراف ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی کیا اور انعام کا اعلان کیا۔
جے شاہ نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل، سری لنکا کرکٹ کولمبو، کینڈی میں کیوریٹرزاور گراؤنڈز مین کیلئے 50 ہزارڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں۔
محمد سراج کا انعام بھی گراؤنڈ اسٹاف کے حصے میں آگیا:
میچ کے اختتام پر جب سراج کو 5 ہزار امریکی ڈالر بطور مین آف دی میچ کا چیک دیا گیا تو انہوں نے وہ گراؤنڈ اسٹاف کو دے دیا۔ محمد سراج نے کہا 'یہ انعام گراؤنڈز مین کو جاتا ہے، اگر وہ وہاں نہ ہوتے تو یہ ٹورنامنٹ ممکن نہ ہوتا، وہ تمام کریڈٹ کے مستحق ہیں'۔
واضح رہے کہ سراج کی بولنگ کے سبب سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ ہوکر رہ گئی تھی۔ فاسٹ باؤلر نے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جس سے سری لنکا کی ٹیم صرف 50 رنز تک محدود ہوگئی۔