ایک نیوز: پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں چوری کا مقدمہ درج کروانے کیلئےآ نے والے شہری کے ساتھ بھی ہاتھ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق قصبہ سنانواں کا رہائشی عارف نامی شہری تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کروانے آیا لیکن تھانے کے اندر سے عارف کی نئی موٹر سائیکل بھی چرا لی گئی۔ اس بعد شہری کی شکایت پر پولیس نے 2 مقدمات درج کرلیے جب کہ شہری نے ملزمان کو تلاش کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
عارف نامی شہری نے احتجاج ریکارڈ کروایا جس دوران شہری نے سوال کیا کہ شہری تھانے میں ہی محفوظ نہیں تو کہاں محفوظ ہوں گے ؟