ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی بازیابی کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی بازیبی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست سابق وزیراعلیٰ کے وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا مگر عدالتی حکم کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا اور وہ اس وقت اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنے اور ان کی بازیابی کے بعد رہا کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مالی بےضابطگیوں کیس میں رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے پرویز الٰہی کو ایک اور کیس میں لاہور سے گرفتار کیا تھا۔