ایک نیوز: چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بغیرپروٹوکول سپریم کورٹ پہنچ گئے،چیف جسٹس پاکستان اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے ۔
تفصیلات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار کردیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800سی سی عام گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کیلئے گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا، چیف جسٹس پاکستان کیساتھ عام ججز والی سکیورٹی ہی دی گئی ہے۔