میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں: حسن علی

 میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں: حسن علی

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی کا کہناہے کہ میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے حسن علی کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی کی جگہ ورلڈ کپ میں ارشد اقبال کو شامل کرنا چاہیے۔

صارف نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر ارشد اقبال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ دیکھو اس کو اضافی باؤنس ملتا ہے اور وہ بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے، بہت کم خراب گیند کراتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صارف نے حسن علی کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو آتے ہی بیٹر کو سیٹ کرنے کیلئے، مہربانی کر کے آپ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیں، ہمیں ایک اور ورلڈ کپ میں شرمندہ نہیں ہونا۔ 


فاسٹ باؤلر حسن علی نے اس صارف کے پیغام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ارشد ایک اچھا باؤلر ہے۔حسن علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔