قاضی فائزعیسیٰ کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا روز، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

قاضی فائزعیسیٰ کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا روز، گارڈ آف آنر لینے سے انکار
کیپشن: Qazi Faizaisa's refusal to take guard of honor on his first day as Chief Justice of the Supreme Court

ایک نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ داری دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا تھا اور آج ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ سماعت کرے گا۔