سوئی سدرن گیس کمپنی کے نام پر بھتہ لینے والے 2 افراد گرفتار

Sep 18, 2023 | 08:53 AM

ایک نیوز: سوئی سدرن گیس کمپنی کے نام پر فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بھتہ خوروں کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی میں واقع گارمنٹ فیکٹری کے مالک سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان احمد اور خالد طویل عرصے سے نیو کراچی میں گارمنٹ فیکٹری کے مالک سے بھتہ وصول کررہے تھے۔

ملزم خالد اپنے آپ کو سوئی گیس کا انسپیکٹر بتا کربھتہ طلب کرتا تھا، فیکٹری مالک نے بھتہ خوروں سے تنگ آکر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزیدخبریں