ایک نیوز:بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نےسوشل میڈیاکا پلیٹ فارم ٹویٹر چھوڑنے کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔
تفصیلات کےمطابق کرن جوہر نے پچھلے سال اکتوبر میں ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ابتدائی طور پر انہوں نے چھوڑنے کی وجہ مثبت توانائی کا حصول بتایا تھا۔
لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں فلمساز نے ٹویٹر (ایکس) چھوڑنے کی اصل وجہ بتائی کہ نفرت انگیز اور گالیوں پر مشتمل غلیظ پیغامات ان کے بچوں یش اور روہی کو نشانہ بنارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر لوگ ان کو یا ان کی والدہ کو نشانہ بناتے تو کوئی بات نہ تھی لیکن نفرت کی لہر ان کے پانچ سال کے بچوں تک پہنچ رہی تھی جو ناقابل برداشت تھی۔
کرن جوہر نے واضح کیا کہ وہ اب کبھی ذاتی طور پر اس پلیٹ فارم پر واپس نہیں جائیں گے، وہ ٹویٹر کی قدر کرتے ہیں اور ان کی کمپنی کا اکاؤنٹ بھی اس پر ہے۔
کرن جوہر نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے متعلق کوئی نفرت انگیز چیز نہیں پڑھنا چاہتے ہیں اور اس سے ان کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔