اداکارہ مومنہ اقبال نےبھائی کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ مومنہ اقبال نےبھائی کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: Actress Momina Iqbal got the blessing of Umrah with her brother

ایک نیوز:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے بھائی کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ مومنہ اقبال نےاپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پرتصاویرشیئرکی جس میں وہ اپنےبھائی کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔
مومنہ اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں اور لوگ انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔