ایک نیوز:متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم)کےڈپٹی کنوینرمصطفیٰ کمال کاکہناہےکہ کراچی میں کچھ بھی بُرا ہوتا ہے تو اُس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شاہ فیصل کالونی میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام بلدیاتی انتخابات میں اس لیے ووٹ ڈالنے نہیں نکلے کیونکہ ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تھا۔
مصطفیٰ کمال کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی میں کچھ بھی بُرا ہوتا ہے تو اُس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے۔
ایم کیوایم رہنماکاکہناتھاکہ جماعت اسلامی نے کوٹا سسٹم پر کوئی آواز نہیں اٹھائی، کشمیر اور افغانستان میں بھی دوسروں کے بچوں کو مروایا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو خیرات اور زکوٰۃ میں جماعت کو نظامت ملی، اب انہیں تکلیف ہے کہ ایم کیو ایم انتخابات میں حصہ کیوں لے رہی ہے۔