راجہ ریاض نے نواشریف پر کرپشن کے الزامات کیوں لگائے، خود وضاحت کریں،طلال 

Sep 18, 2023 | 06:12 AM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کےرہنما طلال چودھری کاکہناہےکہ راجہ ریاض نے ماضی میں نواشریف پر کرپشن کے الزامات کیوں لگائے، راجہ ریاض خود اس بات کی وضاحت کریں۔

نجی چینل کےشومیں گفتگوکرتےہوئےمسلم لیگ ن کےرہنماطلال چودھری کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض نے پارٹی میں شامل ہوکر اپنے ماضی کے بیانات کی خود نفی کردی ہے۔
طلال چودھری کامزیدکہناتھاکہ راجہ ریاض نے ماضی میں نواشریف پر کرپشن کے الزامات کیوں لگائے، راجہ ریاض خود اس بات کی وضاحت کریں۔
واضح رہے کہ چندروز قبل سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔

مزیدخبریں