لاہور:کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم خوشگوار،متعددفیڈرزبند

Sep 18, 2023 | 05:55 AM

ایک نیوز:لاہورمیں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا،بارش سےبجلی کےمتعددفیڈرزبندہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا،بارش کےباعث متعددفیڈرزٹرپ کرگئے،شہرکےاکثرعلاقوں سےبجلی غائب ہوگئی۔
ایم ڈی واساکےمطابق واسا کے افسران و سٹاف نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں، تمام انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں کو مکمل کلیئر رکھا جائے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنزکو فعال رکھا جائے ۔تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے ۔
ذرائع کےمطابق بارش رکنےکےبعدلیسکوکےبندفیڈرزبحال ہوناشروع ہوجائینگے۔

مزیدخبریں