ایک نیوز:کراچی میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنےسےایک شخص جاں بحق اوردوافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ٹھٹھہ کےعلاقے کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیرو ں کی کشتی الٹ گئی،کشتی الٹنےسےایک ماہی گیرجاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔
رہنماپاکستان فشرفوک یاسمین شاہ کےمطابق کشتی الٹنے سے بارہ ماہی گیر ڈوب گئے،جس میں سےگیارہ ماہی گیرو ں کو بچا لیا گیا، جن میں دو شدید زخمی ہوگئے ہیں، ایک ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والا ماہی گیرحیدری کارہائشی تھامقتول کی یعقوب کچھی کے نام سےشناخت ہوئی ہے۔
رہنماپاکستان فشرفوک یاسمین شاہ کےمطابق زخمیوں میں اسماعیل اور فاروق شامل ہیں، کشتی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث الٹ گئی، صفینہ رحمت نامی کشتی میں کراچی کے کچھی برادری کے بارہ ماماہی گیرسوار تھے،جاں بحق ہونےوالےماہی گیر یعقوب کچھی کی لاش کراچی منتقل کردی گئی ہے جہاں ورثاء کے حوالے کی جائیگی۔