کراچی:غیرقانونی کرنسی ایکسچینج ،حوالہ ہنڈی میں ملوث 3کارندےگرفتار 

Sep 18, 2023 | 03:05 AM

ایک نیوز:کراچی میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج ،حوالہ ہنڈی میں ملوث 3کارندےگرفتار کرلئےگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اورحوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے3کارندوں کوگرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان ایف آئی اےکےمطابق گرفتارملزموں میں عبداللہ،صدیق اورمبین شامل ہے،ملزموں کوکراچی کےنجی شاپنگ مال سےگرفتارکیاگیا،ملزمان سے3200امریکی ڈالر،گاڑی،4موبائل فون اورہنڈی حوالہ کےدرجنوں پیغامات برآمد کرلئےگئے۔

مزیدخبریں