گوجرانوالہ:بیکری پرڈکیتی کی کوشش،دوطرفہ فائرنگ سےڈاکوہلاک

گوجرانوالہ:بیکری پرڈکیتی کی کوشش،دوطرفہ فائرنگ سےڈاکوہلاک
کیپشن: Gujranwala: In an attempt to rob a bakery, two robbers were killed in firing

ایک نیوز:گوجرانوالہ میں بیکری پرڈکیتی کی کوشش کےدوران دوطرفہ فائرنگ سےڈاکوہلاک ہوگیااورساتھی فرارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں موڑایمن آبادکےقریب بیکری مالک کی فائرنگ سےڈاکوہلاک ہوگیااورساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ڈاکوڈکیتی کی نیت سےبیکری میں داخل ہوئے توبیکری مالک کے مزاحمت کرنےپر دوطرفہ فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں ایک ڈاکوموقع پرہی ماراگیااورساتھی فرارہوگیا،ہلاک ہونےوالےڈاکوکی شناخت نوازکےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔