کراچی:معمولی جھگڑےپرگولیاں چل گئیں،راہگیرجاں بحق

کراچی:معمولی جھگڑےپرگولیاں چل گئیں،نوجوان جاں بحق
کیپشن: Karachi: Shots fired over a minor dispute, youth killed

ایک نیوز:کراچی میں معمولی جھگڑےپرگولیاں چل گئیں،راہگیرجاں بحق ہوگیا،ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےبلدیہ ٹاؤن نمبر5کےقریب دوگروپوں میں فائرنگ سےراہگیرجاں بحق ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق مقتول کی شناخت24سالہ شاہ رخ کےنام سےہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں موقع واردات پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق علاقےمیں دوگروپوں کےدرمیان جھگڑاہوا،جھگڑاکرنےوالےگروہ گٹکااورماواکےسپلائرہیں،دونوں سپلائرگروپوں میں جھگڑاچل رہاتھاکہ فائرنگ کاتبادلہ ہوگیاجس میں شاہ رخ موٹرسائیکل پرگزرتےفائرنگ کی زدمیں آگیا۔
پولیس کےمطابق جس پردوطرفہ فائرنگ کےتبادلےمیں راہگیرکوگولی لگنےسےموقع پرہی جاں بحق ہوگیا،اورجھگڑےمیں ملوث2افرادکوحراست میں لےلیا۔