ایک نیوز :سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا مو قف بھی سامنے آچکا ہے ۔
راولپنڈی پولیس نے واضح کیا ہے کہ شیخ رشید کو ہم نے گرفتار نہیں کیا ۔پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ راولپنڈی پولیس شیخ رشید کوگرفتار کرنے نہیں گئی ۔
خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیاہے۔وکیل سردار عبدالرازق خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کے شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی سے گرفتارکیا گیا۔ شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ پولیس نے شیخ رشید سمیت بھتیجے اور اسٹاف ممبر کو بھی گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید راولپنڈی اور اسلام آباد کے کسی مقدمے میں مطلوب نہیں، ہمارے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا جائے۔