ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ، پاکستانی ریسلرز کا سفر ختم

Sep 18, 2023 | 00:38 AM

ایک نیوز : ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز کا سفر ختم ہوگیا۔

یوں قومی پلیئرز نے ورلڈ چیمپئن شپ میں اولمپکس تک رسائی کا موقع گنوا دیا۔انعام بٹ کے بعد محمد بلال اور عنایت اللّٰہ بھی پہلے ہی راؤنڈ میں ناکام ہوگئے۔محمد بلال کو 57 کلو گرام (کے جی) کیٹیگری میں چین کے ونہاوزو نے 4 -0 سے شکست دی۔

دوسری طرف عنایت اللّٰہ کو 74 کلو گرام کیٹیگری میں مقدونیہ کے رسول شاپیو نے 3-2 سے مات دی۔

 
 
 

مزیدخبریں