ایک نیوز نیوز: پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کے باوجود مشہور سرچ انجن گوگل (Google) نے ڈالر کی قیمت تقریباً20روپے تک گرادی ہے۔ اس سے پہلے بھی گوگل کئی مرتبہ غلطی سے ڈالر کی قیمت گرا چکا ہے.
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔پاکستان میں ڈالر کی اونچی پرواز رکنے کا نام نہیں لے رہی حکومت ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے جو فی الحال کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی۔
What's going on Google????
— Inam Ul Haq (@InamUlH48958789) September 18, 2022
Dollar ???? rate... pic.twitter.com/MWkMMUAEB9
ڈالر کی قیمت پاکستان میں 240 روپے کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر کا بھاؤ 243 روپے تک پہنچ گیامگر گوگل نے پاکستان میں ڈالر کی قیمت تقریبا 20روپے تک کم کردی ۔گوگل نے ڈالر کو غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر 222 روپے2پیسے دکھا دیا۔
#Glitch #USD #Dollar Google has been Expired. pic.twitter.com/hcW7cR7p2H
— iftikhar ali (@RosellaGraphics) July 29, 2022
سوشل میڈیا پرڈالر کی قیمت پر تہلکہ مچ گیا لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کئے ، کئی لوگوں نے تو حیرت کا اظہار کیا ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گوگل پر کیا ہورہا ہے ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا یہ واقعی سچ ہے کہ پاکستان میں ڈالر کو ریورس گیر لگ گیا ۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل سے ایسی غلطی ہوئی ہو کچھ عرصہ قبل بھی گوگل نے ایسی ہی غلطی کی تھی پاکستان میں ڈالر کی قیمت کم کردی تھی۔