منی لانڈرنگ کیس ،نورا فتیحی کو کلین چٹ ،جیکلین فرنینڈس پھر طلب

چیکلین فرنینڈس ، طلب
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز:منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو دہلی پولیس نے کل دوبارہ طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکیش چندر شیکھر کی 200کروڑ کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں  بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ۔بالی ووڈ اداکارہ کل اقتصادی جرائم ونگ کے سامنے پیش ہوں گی انہیں پیر کے روز 11بجے طلب کیا گیا ہے ۔

 جیکلین فرنینڈس کو اس سے پہلے بھی طلب کیا جاچکا ہے اور ان سے پوچھ کچھ کی جاچکی ہے مگر اب دوبارہ انہیں طلب کیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز جیکلین سے آٹھ گھنٹے کے قریب پوچھ گچھ کی گئی ۔ چیکلین کے علاوہ اسی کیس میں نورا فتیحی کو بھی طلب کیا جاچکا ہے اور ان سے بھی تفتیش کی جاچکی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیکلین اور نورا فتیحی سکیش چندر شیکھر سے رابطے میں تھیں اور دونوں اداکاراؤں نے سکیش سے بھاری تحائف بھی وصول کئے ہیں ۔
 
اقتصادی جرائم کے پولیس آفیسر نے بتایا کہ جیکلین فرنینڈس  سکیش چندر شیکھر کے بارے میں جانتی تھیں کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے باوجود بھی انہوں نے سکیش سے تعلق نہیں چھوڑا جبکہ نورا فتیحی کو جب سکیش کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے ان سے قطع تعلقی کرلی ۔

دوسری جانب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتحی کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتحی مبینہ بھتہ خور سکیش چندر شیکھر کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔اداکارہ کی ٹیم کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتحی مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں تھیں اور نہ اس کے بارے میں کچھ جانتی تھیں۔