فاطمہ ثنا وومن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے آؤٹ  

Sep 18, 2022 | 20:45 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستانی ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا انجری کے باعث وومن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کریبین لیگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئیں تھیں ۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے فاطمہ ثنا کی انجری کا معائنہ کیا اور انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

فاطمہ ثنا نے  30 اگست سے 2 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہونے والے کیمپ کے پہلے مرحلے میں  بھی حصہ نہیں لیا۔ ٹیم میں ان کے متبادل کھلاڑی کے طور پرتاحال کسی کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

 واضح رہے کہ وومن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ یکم سے سولہ اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش ، بھارت ، سری لنکا، ملائیشیا ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات  حصہ ہوں گے۔

 پاکستان اسکواڈ میں بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور طوبہ حسن شامل ہیں جبکہ نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ام ہانی اور وحیدہ اخترریزو کھلاڑی کے طور پر ہوں گے ۔

مزیدخبریں