ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دوست اور برادر ممالک تعاون کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تاحیات قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کے بعدلندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کررہے ہیں ،پاک فوج بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ہے ، وفاقی اور صوبائیں حکومتیں بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کوشش کررہی ہیں،ہم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 70ارب روپے مختص کئے ہیں۔سیلاب سے متاثر ہونیوالے فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جارہے ہیں ۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بھی سیلاب متاثرین کی بھر پورمددکررہے ہیں ۔کوشش ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جلد از جلد کرلیا جائے ۔