انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے ، عمران خان 

Sep 18, 2022 | 17:27 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی صوبائی کابینہ نے ملاقات کی ملاقات میں پنجاب کے انتظامی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کابینہ ارکان کو پنجاب کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی، عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی تحریک انصاف پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے، ان کا کہناتھا کہ پرویز الہٰی ایک عملی سیاستدان ہیں، ہم نے بھرپور ساتھ دینا ہے،پنجاب میں تحریک انصاف سے عوام حقیقی آزادی کے ایجنڈے کی تکمیل توقع کر رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی حقیقی آزادی کے موقف پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے،عوام ہمارے ساتھ ہے ہمیں جلد انتخابات کی جانب بڑھنا ہے،فوری انتخابات تحریک انصاف کی ضرورت نہیں ملک کی ضرورت ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ انقلاب ہماری دہلیز پر دستک دے رہاہے، پرامن انتخاب کے ذریعے رستہ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب بہاولپور، جہلم اور فیصل آباد کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے ،ملاقات میں تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں وہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تیسری ٹیلی تھون کریں گے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-18/news-1663504014-7676.mp4

مزیدخبریں