وزیر اعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Sep 18, 2022 | 15:20 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وزیرِ اعظم شہباز شریف 19 تا 23 ستمبر اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں تباہ کن سیلابوں سے درپیش چیلنجز پر عالمی برادری کو متوجہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا خطرات سے نمٹنے کیلئے تجاویز پیش کریں گے،اس کے علاوہ وزیرِ اعظم عالمی و علاقائی مسائل اور جموں و کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرِ خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔

مزیدخبریں