سیلابی پانی میں 7 فٹ لمبے مگر مچھ نکل آئے،گاؤں میں خوف و ہراس

Sep 18, 2022 | 15:15 PM

JAWAD MALIK

Jایک نیوز نیوز: پاکستان کے صوبے سندھ میں آنے والے حالیہ سیلاب کے پانی میں 7 فٹ لمبے دو مگر مچھ نکل آئے۔

 تفصیلات کے مطابق سیلاب آنے کے بعد کئی علاقوں میں خطرناک سانپ بھی نکلے ہیں اور کئی علاقوں میں سیلابی پانی میں مچھلیاں بھی آگئیں، کہیں مچھروں نے یلغار کردی مگر خوف اس وقت طاری ہوا جب نظر 7 فٹ لمبے دو مگر مچھوں پر پڑی۔

مقامی افراد کے مطابق انہوں نے تقریباً 7 فٹ لمبے دو مگر مچھوں کو سیلاب کے بعد جمع ہونے والے پانی میں دیکھا۔

نواب شاہ میں مگرمچھ دیکھ کر گاؤں یوسف ڈاہری کے سیلاب متاثرین میں خوف پھیل گیا۔ گاؤں والوں کی جانب سے انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مگر مچھ کو تحویل میں لے لیا۔

مزیدخبریں