تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، کنگز پارٹی سامنے آ گئی

تحریک انصاف,دھچکا، کنگز پارٹی,جنوبی پنجاب,جہانگیر ترین, پیپلزپارٹی , سالگرہ
کیپشن: سابق وزیر اعظم عمران خان(فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز: جنوبی پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی،مخالفین پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آ گئیں، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی شامل ہوں گے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی ارکان سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں، نئی پارٹی یعنی   کنگز پارٹی کو   جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود  دونوں لیڈ کریں گے۔

قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماؤں کے درمیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی، سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی، جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں10 سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے، دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔