سیاست میں ہلچل،جہانگیر ترین کو بڑی کامیابی مل گئی

Sep 18, 2022 | 13:16 PM

ویب ڈیسک: سیاست میں گرما گرمی، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح ہوگئی،دونوں شخصیات نے آئندہ الیکشن ملکر لڑنے اور سیاسی تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، جہانگیر ترین اورمخدوم احمد محمود کے خاندانوں میں10 سال سے جاری ناراضی کا خاتمہ ہوگیا ،ذرائع  کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پرانکےعشائیے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی صلح کے جنوبی پنجاب کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

 
 

مزیدخبریں