ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا گیا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،حکمرانوں نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شدید مہنگائی اور اقتصادی بحران کی بدولت وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے۔
حکمرانوں کے150کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی۔نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔70وزراء کی تعداد ائین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا۔PDMاپنی انجام کو پہنچ گئی ہے۔ اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہوگیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 18, 2022
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کو 3 دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا، مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے، حکومت میں 21وزراء بے محکمہ ہیں، 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔