داتادربار :لنگر تقسیم کرنے کے دوران تلخ کلامی پرایک شخص قتل

 داتادربار ,لنگر تقسیم , تلخ کلامی,ریسکیو ذرائع , ہسپتال ،فائرنگ
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز:لاہورمیں داتادربار کے قریب لنگر تقسیم کرنے کے دوران تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہورمیں داتادربار کے قریب لنگر تقسیم کرنے کے دوران تلخ کلامی پر بابو جٹ  نامی شخص نےگولیاں چلا دیں، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا دربار آئے باپ  اور دوبیٹوں پر با اثر افراد نے گولیاں برسادیں جس کی زد میں آ کر ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔