چلڈرن اسپتال سے اغوا کیا گیا نومولود رحمان پورہ سے بازیاب

چلڈرن اسپتال سے اغوا کیا گیا نومولود رحمان پورہ سے بازیاب
کیپشن: چلڈرن اسپتال سے اغوا کیا گیا نومولود رحمان پورہ سے بازیاب

ایک نیوز نیوز: منڈی بہاءالدین میں گورنمنٹ چلڈرن اسپتال سے اغوا کیا گیا نومولود رحمان پورہ سے بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث خاتون اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نرسری وارڈ سے نومولود کو اٹھاکر لے گئی تھی، والدین کی شکایت پر اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

دو ماہ قبل راولپنڈی میں بھی اسپتال سے اغوا کیے گئے 3 ماہ کے بچے کو بازیاب کروا کر پولیس نے ایک خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا تھا۔