لاہور: پیٹرول پمپ کا مالک رقم سمیت اغوا

لاہور: پیٹرول پمپ کا مالک رقم سمیت اغوا
کیپشن: لاہور: پیٹرول پمپ کا مالک رقم سمیت اغوا

ایک نیوز نیوز: لاہورکے علاقے کاہنہ سے پیٹرول  پمپ کے مالک بابر  ارشاد کو  رقم سمیت مبینہ طور  پر اغوا کر لیا گیا۔ 

 درج ایف آئی آر کے مطابق بابر  ارشاد پیٹرول پمپ سے رقم لےکر اپنی گاڑی پر گھر جانے کے لیے نکلا تھا کہ اسے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق پمپ مالک بابر ارشاد کی گاڑی گجو متہ سے برآمد کر لی گئی ہے جبکہ  بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کا کام جاری ہے۔