شیلا جیکسن لی کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

Sep 18, 2022 | 10:38 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں سیلاب سے تباہی کی گونج امریکی کانگریس میں بھی پہنچ گئی، رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستان میں تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا۔

شیلا جیکسن لی نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے حد نگاہ پانی ہی پانی دیکھا، سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کر دی ہیں، لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔

انہوں نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ سیلاب کا پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں