ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی اہلیہ علیزے سے علیٰحدگی کے بعد بچوں سے ملاقات کاحق حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
پاکستانی شوبز سے متعلق ویب سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کے مطابق فیروز خان اور سیدہ علیزے کی راہیں جدا ہوچکیں، میاں بیوی میں علیٰحدگی کے بعد فیروز خان کو اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی تھی جس کے باعث انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
اداکارفیروز خان کراچی کی سٹی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے عدالت میں بچوں سے ملاقات کے حق کی درخواست دائر کی۔ اس حوالے سے اداکار فیروز خان یا سیدہ علیزے کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان کی اپنی بیوی سے علیٰحدگی کی خبریں کچھ عرصہ پہلے اس وقت سامنے آئیں جب سیدہ علیزے نے اپنے انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔
فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے 2018 میں شادی کے بندھن سے بندھے تھے،فیروز خان کی جانب سے نجی زندگی کو زیادہ ظاہر نہیں کیا جاتا ہے اور انہوں نے اپنے خاندان بہت کم تصاویر شیئر کی ہیں،فیروز خان نے مارچ 2020 میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا مگر پھر چند ماہ بعد شوبز میں واپسی بھی کی تھی۔