ویب ڈیسک: تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی زلزہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ٹائیٹنگ کاؤنٹی میں 7.3 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکے دارالکومت تائی پے میں بھی محسوس کئے گئے لیکن زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 6 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جزیرہ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کرتا جب تک کہ زلزلہ 7.0 کی شدت سے زیادہ طاقتور نہ ہو،ابتدائی زلزلے کے بعد ایجنسی کی طرف سے کم شدت کے کئی چھوٹے جھٹکے محسوس کئے گئے۔