شہباز شریف کا عمران خان کو خط، رکن الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے نئے نام تجویز

Sep 18, 2021 | 17:13 PM

admin
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے پنجاب سے ممبران کی تقرری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا۔

شہباز شریف نے خط میں الیکشن کمیشن ممبر پنجاب کےلیے جسٹس ر طارق افتخار، جسٹس ر مشتاق احمد کے نام تجویز کردیے۔ پنجاب کے لیے محمد جاوید انور، خالد مسعود چوہدری ، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام بھی تجویز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کو خط لکھ کر ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے تھے۔
مزیدخبریں